BijliHisabبجلی حساب

بجلی کا بل آن لائن کیسے چیک کریں (سرکاری لنک)

Bijli bill check online: official links for LESCO, IESCO, MEPCO, FESCO, GEPCO, PESCO, HESCO, SEPCO, QESCO, TESCO, HAZECO and K-Electric bills.

Bijli ka bill check karne ka tarika: neeche apni company ka sarkari link kholein aur wahan apna reference number likhein (K-Electric mein account number). Reference number sirf sarkari site par likhein.

احتیاط: ریفرنس نمبر صرف سرکاری سائٹ پر لکھیں۔ بہت سی غیر سرکاری سائٹیں کمپنی جیسے نام رکھتی ہیں۔ بجلی حساب کبھی ریفرنس نمبر نہیں مانگتا۔

ہر کمپنی کا سرکاری بل لنک

کمپنیسرکاری لنک
LESCO
لاہور، قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، ننکانہ
bill.pitc.com.pk/lescobill
IESCO
اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال
bill.pitc.com.pk/iescobill
FESCO
فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، میانوالی، بھکر
bill.pitc.com.pk/fescobill
GEPCO
گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، نارووال
bill.pitc.com.pk/gepcobill
MEPCO
ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، ساہیوال
bill.pitc.com.pk/mepcobill
PESCO
پشاور، مردان، سوات، ایبٹ آباد کے سوا خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقے
bill.pitc.com.pk/pescobill
HAZECO
ہزارہ ڈویژن: ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور
bill.pitc.com.pk/hazecobill
TESCO
قبائلی اضلاع (سابق فاٹا)
bill.pitc.com.pk/tescobill
HESCO
حیدرآباد اور اندرون سندھ کے جنوبی اضلاع
bill.pitc.com.pk/hescobill
SEPCO
سکھر، لاڑکانہ اور شمالی سندھ
bill.pitc.com.pk/sepcobill
QESCO
کوئٹہ اور بلوچستان
bill.pitc.com.pk/qescobill
K-Electric
کراچی اور آس پاس کے علاقے
www.ke.com.pk/

ex-WAPDA کمپنیوں کے بل PITC (پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی) کی سائٹ bill.pitc.com.pk پر ہیں۔ آخری بار 20 اکتوبر 2026 کو چیک کیے۔

طریقہ

  1. اوپر سے اپنی کمپنی کا لنک کھولیں۔
  2. اپنے پرانے بل سے ریفرنس نمبر لکھیں (ex-WAPDA کمپنیوں میں 14 ہندسے؛ K-Electric میں اکاؤنٹ نمبر، یا K-Electric ایپ اور ہیلپ لائن 118)۔
  3. بل کھلنے پر "Present Reading"، "Reading Date" اور پچھلے مہینوں کی ہسٹری دیکھیں۔
  4. یہ نمبر نیچے 200 یونٹ گارڈ میں لکھیں (ریفرنس نمبر نہیں)، اور دیکھیں کہ اس مہینے کتنے یونٹ باقی ہیں۔

یہ سب معلومات آپ کے بجلی کے بل اور میٹر پر ملتی ہیں۔ کچھ بھی ہمارے پاس نہیں جاتا، حساب آپ کے فون میں ہوتا ہے۔

پچھلے 6 مہینوں کے یونٹ (بل کی ہسٹری سے، پرانا پہلے) اختیاری